5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عراقی الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8671 -
بغداد…جنگ نیوز…عراقی الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا? عراقی الیکشن کمیشن نے 7مارچ کوبغداد میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات دیدیئے ہیں? الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فیصلہ دارالحکومت میں انتخابات کے دوران ہونے والی بے قاعدگیوں کی شکایت کے بعد کیا گیا ہے اور عراق کے موجودہ وزیراعظم نورالمالکی نے دھاندلی کے الزامات کے ساتھ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا? اس غیرمتوقع اعلان کے بعد نئی حکومت کی جلد تشکیل کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہارکیا جارہا ہے? واضح رہے کہ مارچ میں ہونے والے عام انتخابات میں ایازعلاوی نے 91جبکہ نورالمالکی نے 80نشستیں حاصل کی تھیں?