5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وٹامن والے سپلیمنٹس چھاتی کے کینسرسے حفاظت کا ذریعہ ہیں، تحقیق
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8671 -
میامی…سی ایم ڈی…امریکی ایسوسیشن آف کینسر ریسرچ کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق روزمرہ خوراک میں وٹامن اور معدنی اجزاء شامل کرنے سے طویل عرصے تک چھاتی کے کینسرمیں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے?700خواتین پر کی گئی تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہواکہ جن خواتین کی غذا میں وٹامن سپلیمنٹس اور معدنی اجزاء باقاعدگی سے شامل رہے ان مین دیگرخواتین کی بہ نسبت30فیصدچھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کا تناسب سامنے آیا?ماہرین کے مطابق کیلشیم انسانی جسم کے ڈی این اے جس میں 200کے قریب پروٹینز شامل ہوتے ہیں کے خلیوں کو صحیح کرتا ہے جن کی خرابی انسانی جسم میں کینسر کی رسولیاں پیدا کرنے کا باعث بھی بنتی ہیں ?اسی لیے خوراک میں موجود کیلشیم چھاتی کے کینسر کی رسولیاں کے بننے کے عمل کی40فیصدتک روک تھام کرسکتا ہے?