تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئس لینڈ کاآتش فشاں ایک بار پھر طاقت پکڑ نے لگا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8671 -
بلفاسٹ… ائیر ٹریفک کنٹرول کمپنی نیٹزکے مطابق آئس لینڈ کا آتش فشاں ایک بار پھر طاقت پکڑ رہا ہے جس سے مستقبل میں مزید راکھ برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک کا رخ کر سکتی ہے?ائیر ٹریفک کنٹرول کمپنی کے مطابق آج اسکاٹ لینڈ کے کئی ہوائی اڈے کھول دیئے جائیں گے تاہم لندن کے ہوائی اڈے نہیں کھولے جائیں گے?یورپ میں کچھ ممالک نے اپنے ہوائی اڈے کھول دیئے ہیں ،جن میں آسٹریا ،بوسنیا، بلغاریہ ، لتھونیا، ہا لینڈ،رومانیہ، روس، سربیا،چیک ری پبلک،اسپین کے سترہ ہوائی اڈے،سوئٹزلینڈ ،ترکی اور یوکرائن شامل ہیں? تاہم ناروے نے اپنا ہوائی اڈا کھول کر دوبارہ بند کردیا ہے?دوسری جانب ڈنمارک نے35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑنے والی پروازوں کی اجازت دے دی ہے?فرانس کے دارالحکومت پیرس کے دو مرکزی ہوائی اڈے آج کھولے جارہے ہیں ?صورتحال کی وجہ سے ائیر لائنزسخت مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے?ذرائع کے مطابق ایشیا ئی ائیرلائنز کو ان حالات میں روزانہ چالیس ملین ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے?دیگر ائیر لائنز کو ان پانچ دونوں میں ایک بلین ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کے بعد کئی ائیرلائنز نے یورپی یونین سے اپنے نقصان کے لیے معاوضہ طلب کرلیا ہے?انہوں نے یورپین یونین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپین حکومتوں کو سائنسی طریقہ کار استعمال کرنے چاہیے تھے تاکہ فضائی سفر جاری رہتا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.