تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

حیدرآباددکن : شعیب ملک کو پاسپورٹ واپس مل گیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8671 -
حیدرآباددکن …کرکٹر شعیب ملک کو بھارتی پولیس نے انکاپاسپورٹ واپس کردیا ہے ?بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شعیب ملک کے وکیل محمد جاوید نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی رپورٹ عدالت جمع کرادی گئی، ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کیخلاف کیس ایک ہی تھا لیکن الزامات تین تھے? انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد شعیب ملک جب چاہیں پاکستان واپس جاسکتے ہیں? گزشتہ روز آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ نے شعیب ملک کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا?واضح رہے کہ شعیب ملک کی پہلی بیوی ہونے کی دعوے دار عائشہ صدیقی کی جانب سے دھوکہ دہی اور دھمکانے کے الزام میں شعیب ملک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں پولیس نے ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا تھا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.