تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اسلامی مالیاتی صنعت میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، فنانشل ٹائمز

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8671 -
لندن…فارن ڈیسک… عالمی معاشی کساد بازاری کے بعداسلامی مالیاتی صنعت نے دنیا بھر میں اور خاص کر مشرق وسطی? میں بہت نمایاں ترقی کی ہے،مذہبی شعور اور خلیج سے تیل سے اربوں ڈالر کی آمدنی نے اسلامی صنعت کو مضبوط کر دیا ہے اور اس وقت اس کے اثاثوں کی مالیت950ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر چکے ہیں? برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق خلیجی ممالک میں شفافیت کی کمی، ناقص قانونی ڈھانچہ، ناتجربہ کار کمرشل عدالتیں اور صحرائی سوچ نے پہلے ہی بینکاری اور مالیاتی نظالم کو پیچیدہ بنایا ہوا تھا اور شریعت کے مالیاتی نظام نے اس عمل میں مزید پیچیدگی پیدا کردی ہے،کمرشل اور مذہبی قوانین میں فاصلہ بڑھتا جارہا ہے، اسلامی بینکاری سود کی ممانعت اور مساوی نفع ونقصان کے شراکت دار اصول پر مبنی ہے، تمام عمل شریعت کے مطابق انجام پاتا ہے تاہم دستاویز ات کی تیاری میں انگریزی قانون کی پیروی کی جاتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.