5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چین کی وینز ویلا کو 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8672 -
کراکس …جنگ نیوز… وینز ویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہے کہ چین نے وینز ویلا کو مختلف بڑے منصوبوں میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے? یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین جو دنیا کی بڑی اقتصادی قوت بن گیا ہے، نے وینز ویلا کو طویل المدت بنیادوں پر مختلف شعبوں کیلئے خطیر سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے جس میں 12 ارب ڈالر کا چین?وینز ویلا انوسٹمنٹ فنڈ کا قیام بھی شامل ہے? چین وینز ویلا میں بجلی، خوراک، تعمیرات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پہلے ہی سرمایہ کاری کر رہا ہے? دونوں ممالک نے تیل کے شعبہ کیلئے مشترکہ منصوبہ پر بھی دستخط کئے ہیں جس کے تحت اورینکوکی کروڑ بیلٹ میں تیل نکالنے کے پراجیکٹ پر 16 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جہاں یومیہ 4 لاکھ بیرل تیل نکالا جائے گا?