تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

حکومت پنجاب نے بجلی بچت اسکیم کا اعلان کردیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8672 -
لاہور…حکومت پنجاب نے بجلی بچت ا سکیم کا اعلان کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں صبح گیارہ بجے تک تمام ایئر کنڈیشنرزجبکہ پچاس فیصد لائٹس سارادن بند رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ شہریوں اور کاروباری افراد پر بھی کئی پابندیاں عائد کی گئیں ہیں?چیف سیکرٹری ناصر محمودکھوسہ کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں بجلی بچت کیلئے کئے گئے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہیں?جن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں ہر تین میں سے دو اسٹریٹس لائٹس بندرکھی جائیں ،بجلی سے چلنے والے بل بورڈز،نیون سائن اورہورڈنگز پرپابندی عائد کر دی گئی? عمارتوں ،درختوں ،فواروں ،نہروں پر آرائشی لائٹس نہ جلانے اور سی این جی ا سٹیشنوں ،پٹرول پمپوں اور بڑے ریسٹورنٹس پر کم سے کم بتیاں روشن کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں? پنجاب کے تمام سیکرٹریزاور کمشنروں کو ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دیا گیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.