5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کرغزستان کے معزول صدر باقیوف نامعلوم مقام کی جانب روانہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8672 -
آستانہ …جنگ نیوز…کرغزستان کے معزول صدر قرمان بیک باقیوف گذشتہ روز قزاقستان چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے? یہ بات قزاخستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اخبار نویسوں کو بتائی? ترجمان نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق کرغزستان کے معزول صدر قزاقستان چھوڑ کر چلے گئے ہیں، وہ کہاں چلے گئے اس سلسلہ میں کچھ نہیں بتا سکتا? انہوں نے مزید کہا کہ شاید قرمان باقیوف اپنے خاندان کے ہمراہ کہیں روانہ ہو گئے لیکن انہوں نے روانگی کے وقت کے بارے میں کسی کو بھی مطلع نہیں کیا? دریں اثناء معزول صدر کے چھوٹے بھائی کانی بیک نے کہا کہ ان کے بھائی کا آئندہ چند روز تک کرغزستان میں واپسی کا کوئی امکان نہیں? ایک روز قبل بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشتکو نے کرغزستان کے معزول صدر کو خاندان کے ہمراہ سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کی تھی?