5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بنکاک میں بڑے مالیاتی اداروں کے تحفظ کیلئے فوج تعینات
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8672 -
بنکاک …جنگ نیوز…تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں میں خطرات کے پیش نظر بڑے مالیاتی اداروں کے تحفظ کے لئے فوج تعینات کردی گئی? تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں گذشتہ کئی روز سے جاری اپوزیشن رہنماؤں کے مظاہروں کے دوران حکام نے سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے اور دارالحکومت میں موجود مالیاتی مراکزکوبھاری اسلحہ سے لیس فوجی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے? بنکاک حکام کے مطابق متعدد حساس اداروں اورمراکز کے گرد خاردار تار اور رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں? واضح رہے کہ اپوزیشن کے حامیوں کا اس وقت کے سیاحتی اور شاپنگ مرکز پرمکمل کنٹرول ہے اورمظاہرین وزیراعظم ابھسیٹ وجے جیوا سے استعفی? کامطالبہ کررہے ہیں تاکہ ملک میں دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں?