تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پارلیمنٹ آئین کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کرسکتی ہے، اعتزاز احسن

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8672 -
اسلام آباد…سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اختیار حاصل ہے کہ آئین میں بنیادی تبدیلی کرسکتی ہے، سپریم کورٹ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار نہیں دے سکتی ? سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وہ صدر ،وزیر اعظم سے زیادہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کا احترام کرتے ہیں ، اگر افتخار چوہدری نے9 مارچ کو انکار نہ کیا ہوتا توتاریخ مختلف ہوتی،ملک میں وکلا کی تحریک کی بدولت پارلیمنٹ قائم ہوئی ،وکلا کی تحریک کی بدولت جنرل مشرف ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ?اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ زیادہ سے زیادہ کسی تبدیلی کی تجویز دے سکتی ہے ،تجویز دیناعدالت کا حق ہے لیکن وہ ترمیم نہیں کرسکتی?انہوں نے بتایا کہ آرٹیکل239 ،238 آئین میں ترمیم کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا،اور نہ ہی سپریم کورٹ کے اختیار سماعت کو چیلنج کیا جاسکتا ہے?اعتزاز احسن نے کہا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ کو مل کر کام کرنا چاہئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.