5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی: ڈی ایچ اے کا اسکواش چیمپئن روشن خان کو خراج عقیدت
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8672 -
کراچی …ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی نے بی سکس اسٹریٹ کو سابق برٹش اسکواش چیمپئن روشن خان کے نام سے منسوب کردیا ہے?روشن خان اسٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر روشن خان کے بیٹے اسکواش لیجنڈجہانگیر خان ،سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان سمیت کئی نامور شخصیات موجود تھیں ،ڈی ایچ اے کے ایڈ منسٹریٹر بریگیڈئیرخالد ترمذی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ?جہانگیر خان نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے آنیوالی نسل کو ترغیب ملے گی کہ کس طرح ہیروز کو یاد رکھا جائے?