تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارت غذائی قلت پر قابو پانے میں ناکام،رپورٹ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8672 -
لندن…فارن ڈیسک… بھارت اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود غذائی قلت کے ہاتھوں بے بس ہے، بھارتی بچے بھوک کے ہاتھوں ہڈیوں کے ڈھانچوں میں تبدیل ہورہے ہیں?برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اربو ں ڈالر انسانوں کی فلاح کیمختلف اسکیموں اور پروگراموں پر خرچ کر رہی ہے،لیکن غذائی قلت پر قابو پانے میں ناکام ہے، پانچ سال سے کم عمر 43.5فیصد بھارتیبچوں کا وزن ان کی عمر کے لحاظ سے بہت کم ہے، جب کہ چین کی صرف سات فیصد آبادی ایسی صورت حال سے دوچار ہے،بھارت Global Hunger Index of 2009 میں84ممالک کی فہرست میں65درجے پر ہے جب کہ اسی فہرست میں چین پانچویں نمبر پر ہے?41کروڑ بھارتی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جن کی روزانہ کمائی1.25ڈالر سے بھی کم ہے،57فیصدبھارتی مرد اور52فیصد بھارتی خواتین کا اپنے قد کے لحاط سے مناسب وزن ہے،28فیصد بھارتی بچے کم وزن ہی پیدا ہوتے ہیں اور پانچ سال سے کم عمر 48فیصدبچوں کی گروتھ میں نمایاں کمی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.