تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

زیتون کا تیل آرتھرائٹس اور امراض قلب کے جین کو ناکارہ کردیتا ہے

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8673 -
بارسلونا…سی ایم ڈی…قدیم یونان کے لوگ زیتون (Olives)کو امن کے نشان کے طور پر استعمال کرتے تھے تاہم یہ پھل اپنی غذائیت کے اعتبار سے بھی بے حد اہم ہے ?اسپین کے سائنسی و طبعی ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ زیتون کا تیل آرتھرائٹس اور دل کے امراض کا باعث بننے والے جین کو ناکارہ کردیتا ہے ?محقیقین کے مطابق زیتون کے استعمال کے صحت سے جُڑے فوائد دراصل اس کے کئی بیماریوں سے جُڑے جین میں تبدیلی لاکر اور ناکارہ بنانے سے ہی سامنے آتے ہیں? کھانوں میں زیتون کے تیل کا استعمال خون میں موجود شکر اورچکنائی کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتااور جسم میں بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام کو بھی مستحکم بناتا ہے?ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں 100ایسے جینز کا مطالعہ کیا جو جسم میں مختلف اقسام کی بیماریوں کو بڑھاوا دیتے ہیں تاہم زیتوں کے تیل کے استعمال سے یہ کمزور اور ناکارہ ہوجاتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.