5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آکٹوپس زیرِ آب غوطہ خوری کرنے والے فوٹوگرافرکا کیمرہ چھین کر فرار
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8673 -
ویلنگٹن…سی ایم ڈی…قدرت کے پوشیدہ رازوں کی کھوج اور شوقیہ مہم جو فوٹو گرافرVictor Haungنیوزی لینڈ میں زیر آب فوٹو گرافی کرتے ہوئے ایک آکٹوپس کی دیدہ دلیری پر دم بخود رہ گیا?امریکی ریاست سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والا31سالہVictorزیرِ آب آکٹوپس کو دیکھ کر ابھی اس کی تصاویر کھنچنے کی تیاری کر ہی رہا تھا کہ انتہائی دیدہ دلیر ی سے وہ اس کاانتہائی مہنگا کیمرہ چھین کر بھاگ گیا? Victorآکٹوپس کی اس جرئات مندی سے دنگ رہ گیا تاہم اس نے پانچ منٹ تک آکٹوپس کا پیچھا کرکے اپنا کیمرہ بلاآخراس کے چُنگل سے آزاد کروالیا?