تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کو اب بھی15لاکھ کپاس گانٹھوں کی ضرورت

NoImage -
کراچی …بھارت نے کپاس کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اس کی برآمد پر پابندی عائد کردی جس سے پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے ? گزشتہ سیزن کے دوران بھارت میں کپاس کی فی100کلو قیمت27فیصد اضافے کے ساتھ سات ہزار958 بھارتی روپے تک جاپہنچی تھی? پاکستان اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے موجودہ سیزن میں بھارت سے کپاس کی10لاکھ گانٹھیں پانچ ہزار800 روپے فی من کی اوسط قیمت پر درآمد کرچکا ہے لیکن اب بھارت کی جانب سے کپاس کی برآمد پر پابندی سے دولاکھ گانٹھوں کے آرڈر بھی منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے?کراچی کاٹن بروکر فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت کو اب بھی 15لاکھ کپاس گانٹھوں کی ضرورت ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.