5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی: جج سے بدتمیزی کرنے پر وکیل کی بار رکنیت منسوخ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8674 -
کراچی…کراچی میں سٹی کورٹ میں وکیل کے جج کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر کراچی بار ایسوسی یشن نے وکیل کی رکنیت منسوخ کردی، جبکہ کراچی وسطی میں ججوں نے دو گھنٹوں کیلئے کام روک دیا?عینی شاہدین کے مطابق، سٹی کورٹ کراچی وسطی میں آج صبح وکیل سہیل بیگ نوری نے سینئر سول جج سعدسلام انصاری کے ساتھ دوران سماعت بدتمیزی کی اور انھیں دھمکیاں بھی دیں، جس کے بعد جسٹس سعد سلام سمیت تمام کراچی وسطی کے ججوں نے دو گھنٹوں کے لیے کام روک دیا ? میڈیا سے گفتگو میں سہیل بیگ نوری کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور ان پر الزام لگایا جارہا ہے? انھوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور انھوں نے پہلے ہی جسٹس سعد سلامت کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کو درخواست بھجوادی تھی? انھوں نے الزام لگایا کہ جسٹس سعد سلامت ایک کرپٹ جج ہیں? اس واقعہ کے بعد کراچی بار ایسوسی یشن کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا? اجلاس کے بعد کراچی بار اسوسی یشن کے صدر محمودالحسن نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں سہیل بیگ نوری کی ایسوسی یشن کی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، اور اب وہ سٹی کورٹ میں وکالت بھی نہیں کرپائیں گے?