تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بلدیاتی انتخابات میں دوماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے، وزیر بلدیات سندھ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8674 -
کراچی …وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے قانون سازی میں وقت لگ رہا ہے جبکہ بجٹ کی تیاری کے باعث ممکن ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مزیددوماہ توسیع کرنی پڑے?وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تبدیلی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایڈمنسٹریٹرکی تبدیلی کی باتیں افواہ ہیں کوئی بیمار ہوجائے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ اسے ہٹا دیا جائے?آغا سراج درانی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں وفاق اور سندھ حکومت کے فنڈز سے دی جاتی ہیں اورتنخواہوں میں دس بارہ دن کی تاخیر ہوتی رہتی ہے ماشا اللہ ہمارے آفیسر خود کفیل ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.