تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

تھائی لینڈ:ہلاکتوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، ایمنسٹی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8674 -
بنکاک…فارن ڈیسک… ایمنسٹی انٹر نیشنل نے تھائی فورسز اور حکومت مخالف گروپ کے درمیان پر تشدد واقعات میں 25افراد کی ہلاکت کی تحقیق اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا ? ’ایشیا پیسفک نیوز‘ کے مطابق تھائی لینڈ گزشتہ دو دہائیوں سے بدترین بد امنی کا شکار ہے، ملک بھر میں سیاسی تنازعات کے پھیلاو? سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، دس اپریل سے شروع ہونے والے احتجاج کو ملٹری کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی،جس میں19احتجاج کرنے والے،پانچ سیکورٹی اہلکار اورایک غیر ملکی صحافی ہلاک ہو گیا جب کہ8سو سے زائد زخمی ہوئے، ایمنسٹی ادارے نے حکومت کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ وہ مو?ثر اور فوری تحقیق کریں گے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.