5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور: قصہ خوانی بازار خودکش دھماکے کا مقدمہ درج،ایک اور زخمی چل بسا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8674 -
پشاور…پیر کو پشاور میں ہونیوالے دھماکوں کے بعد آج فضا انتہائی سوگوار ہے? سرحد حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیاتھا سوگ کے پہلے دن تاجر برادری غم و اندوہ کی تصویر بنی ہوئی ہے? شہر بھر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں، ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ اداس ہے? پولیس نے خود کش حملہ آور کی تصویر جاری اور تھانہ خان رازق میں واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لی گئی ہے،قصہ خوانی خود کش حملے کا ایک اور زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گیا? شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، تاجر برادری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے? سرحد حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان کے بعد تمام سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں ? عمارتوں پر عوامی نیشنل پارٹی کا پرچم سرنگوں ہے، شہر کی فضا انتہائی سوگوار ہے? دوسری طرف شہر کے مختلف مقامات پر قصہ خوانی خود کش حملے میں جانوں کی قربانی دینے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں اور پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ? نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے?پولیس نے خود کش حملہ آور کی تصویر جاری کر دی ہے اور تھانہ خان رازق میں واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لی گئی ہے? قصہ خوانی خود کش حملے سے پہلے جمرود روڈ پر پولیس پبلک اسکول کے باہر ہونے والے دھماکے میں ایک طالب علم جاں بحق اور دس افراد ذخمی ہو گئے تھے? ان میں سات کم عمر طالب علم بھی شامل ہیں? شہری دوپہر کو معصوم بچوں پر کئے جانے والے حملے کے خوف سے باہر نہیں نکلے تھے کہ پانچ گھنٹے بعد مصروف ترین اور گنجان آباد تاریخی قصہ خوانی بازار میں اس وقت خود کش حملہ کیا گیا جب جماعت اسلامی کے کارکن لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے?