5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مشرف سے ڈیل ختم ہونے پر بے نظیر بھٹو کو قتل کیا گیا، ممتازبھٹو
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8675 -
کراچی …سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹوامریکا اور برطانیہ کے ذریعے پرویزمشرف سے ڈیل کرکے وطن واپس آئیں اور ڈیل ٹوٹنے کے نتیجے میں ان کوقتل کیاگیا? کراچی کے مقامی ہوٹل میں سندھ نیشنل فرنٹ کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز بھٹو نے کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے سیاسی آمریت کو فروغ دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے نئے سوالات جنم دے کر بے نظیر بھٹوکے قتل کو تازہ کردیا ہے? ممتاز بھٹو نے کہا کہ کوئی خبر نہیں کہ بیگم نصرت بھٹو بھی زندہ ہیں یا چل بسیں?انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کے لیے اپنی زمین کی ضرورت ہوتی ہے دوسروں کی زمین پر صوبے نہیں بنتے?