5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پیپکونے بجلی روکی تو کراچی میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوجائیگی، فاروق ستار
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8675 -
کراچی…وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر کراچی کو پیپکو سے ملنے والی650 میگاواٹ بجلی کو روکا گیا تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ3 گھنٹے سے بڑھ کر12 گھنٹے ہوجائے گی جبکہ اس کے بدلے پنجاب کے12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں صرف آدھے گھنٹے کی کمی ہوگی?وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ڈاکٹر فاروق ستار کے مطابق کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پنجاب کے مقابلے میں کم ہے?پنجاب حکومت پیپکو کی جانب سے کراچی کو دی جانے والی650 میگاواٹ بجلی واپس لینے کی باتیں کی جارہی ہے، اس سلسلے میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی کی ایک اہم ملاقات آج وزیر اعلی? سندھ کے ساتھ ہورہی ہے?ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ سے پنجاب کو یومیہ20 کروڑ کیوبک فٹ گیس فراہم کرنے کے لیے کہا جارہا ہے جس سے وہاں تین پاور پلانٹس چل رہے ہیں، انہوں نے مزیدکہا کہ آیئن کے آرٹیکل158 کے تحت قدرتی گیس پر پہلا حق اس صوبے کا ہوتا ہے اور صوبے کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہونا چاہیے?