تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سپریم کورٹ 18 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دے سکتی ہے‘ اکرم شیخ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8675 -
اسلام آباد…سینئر وکیل اکرم شیخ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ آئینی ترمیم کو نہ صرف کالعدم قرار دے سکتی ہے بلکہ عبوری حکم کے تحت معطل بھی کرسکتی ہے اعتزاز احسن الجہاد کیس میں عدلیہ کی آزادی کے خلاف پیش ہوتے رہے ہیں? سپریم کورٹ کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ سپریم کورٹ اٹھارہویں ترمیم کو کالعدم قرار دے دسکتی ہے? اعتزاز احسن سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ ذاتیات پر نہ آئیں اور صدر آصف علی زرداری سے مل کر کام کریں? انہوں نے کہاکہ چوہدری اعتزاز احسن نے عدلیہ کی آزادی کیلئے ایک کام کیاہے وہ ہے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی وکالت? سینئر وکیل کا کہنا تھا کہ الجہاد کیس میں بھی اعتزاز احسن وفاق پاکستان کی طرف سے عدلیہ کی آزادی کے خلاف پیش ہوئے ہیں جس طرح وہ آج عدلیہ کی آزادی کیلئے تحریک چلا رہے ہیں ? ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آئینی ترمیم کو نہ صرف کالعدم قرار دے سکتی ہیں بلکہ اسے عبوری حکم کے تحت معطل بھی کرسکتی ہیں اور اس کی مثال آپ کو چاہیے تو 13 ویں اور 14 ویں آئینی ترامیم اس کی واضح مثالیں ہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.