تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کے ایس ای میں مختلف کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا اعلان

NoImage -
کراچی. . . . . . نیشنل ریفائنری ، انڈس موٹرز ، اٹک پیٹرولیم اور سوئی نادرن گیس کمپنی نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا?کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری مالیاتی نتائج کے مطابق نیشنل ریفائنری کو جولائی سے مارچ دوران ایک ارب96 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اور اس کی فی حصص آمدنی24 روپے69 پیسے رہی ?انڈس موٹرز کو رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران دو ارب سترہ کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اور اس کی فی حصص آمدنی27 روپے68 پیسے رہی اسی طرح اٹک پیٹرولیم کو بھی اسی عرصے کے دوران دو ارب32 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اور اس کی فی شیئر آمدنی40 روپے37 پیسے رہی ? ساتھ ہی سوئی نادرن گیس کمپنی کو جولائی سے مارچ کے دوران44 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اور اس کی فی حصص آمدنی81 پیسے رہی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.