5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی :غیر قانونی انٹرنیشنل گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ، دو ملزمان گرفتار
NoImage -
کراچی . . . . . . .کراچی کے علاقے سولجربازار میں ایف آئی اے نے غیرقانونی انٹرنیشنل گیٹ وے ایکسچینج پرچھاپہ مار کر دو ملزموں کوگرفتارکرلیاگیا? ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم یونٹ شکیل احمددرانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ٹی اے اورسائبرکرائم کے عملے نے سولجربازار میں چھاپہ مارا جہاں کئی ماہ سے غیرقانونی انٹرنیشنل گیٹ وے ایکسچینج کام کررہا تھا?کارروائی کے دوران دوملزموں ریحان قریشی اورمحمدانورکوگرفتارکرکے غیرقانونی سِمیں،ٹیلی فون سیٹس، کمپیوٹرزاورسرورزبرآمدکرلیے گئے?شکیل درانی کے مطابق ملزمان قومی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچاچکے ہیں?