5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاک فوج کی جانب سے متاثرین خیبر ایجنسی کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
NoImage -
پشاور. . . . . . .پاک فوج نے متاثرین سرویہ خیبرایجنسی کیلئے دوکروڑروپئے مالیت کے امدادی پیکیج کااعلان کیاہے? آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کی ہدایت پر پاک فوج کے ایک اعل?ی سطح کے وفدنے آئی سی آر سی اسپتال پشاور کا دورہ کیا?اس موقع پرسانحہ خیبرایجنسی کے ہرزخمی کوایک لاکھ روپے اور شہدا کے ورثامیں دولاکھ روپئے تقسیم کئے گئے، زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات پاک فوج برداشت کرے گی اور متاثرہ خاندان کے افراد کو خاصہ دار فورس اور کانسٹیبلری میں ملازمتیں دی جائیں گی?آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کوئی خیل قبائل سے دلی ہمدردی کااظہاربھی کیاہے?