تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شہری جلد از جلد بچوں کی رجسٹریشن مکمل کروائیں،ڈپٹی چیئرمین نادرا

NoImage -
اسلام آباد…جنگ نیوز…ڈپٹی چیئرمین،نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا طارق ملک نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ جلد ازجلد بچوں کی رجسٹریشن مکمل کروائیں تاکہ انہیں بچوں کے داخلے اوردیگر ضروریات کیلئے ب فارم دستیاب ہو اور کسی پریشانی کاسامنا نہ ہو، اس ضمن میں نادرا کے ملک بھر کے 350سوئفٹ رجسٹریشن سینٹروں سے فارم ب کیلئے رجوع کیاجاسکتا ہے یہ بات انہوں نے ایک پریس ریلیز میں کہی? طارق ملک نے کہاکہ حال ہی میں پنجاب حکومت نے جماعت نہم ودہم کیلئے فارم ب لازمی قراردیا تھاجس کی وجہ سے نادرا کے دفاتر پر عوام کارش بڑھ گیاتھا? طارق ملک نے عوام پرزور دیتے ہوئے کہاکہ اگرچہ حکومت پنجاب نے اس شرط کو فی الوقت موخر کردیا ہے لیکن والدین سے درخواست ہے کہ وہ بچوں کو نہم ودہم میں اسکول داخلے کا انتظار کئے بغیر پہلے رجسٹریشن کروالیں تاکہ وہ آخری وقت میں ارجنٹ فیس اور رش سے بچ سکیں ? انہوں نے کہا کہ فارم ب کیلئے صرف ارجنٹ درخواست کی صورت میں500روپے فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ عام فیس 50روپے ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.