5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 64ملزمان گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد
NoImage -
کراچی ... کراچی، گلشن ٹاؤن کے 8 تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی وگینگ وار کے خلاف کارروائیوں میں64ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی? جبکہ 144، افراد ڈبل سواری پر پکڑے گئے اور72موٹر سائیکلیں قبضے میں لی لی گئیں?ایس ایس پی گلشن ٹاؤن جاوید علی مہر کی ہدایت پر گلشن ٹاؤن میں ڈکیت ،اسٹریٹ کرمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران گلشن ٹاؤن کے آٹھ تھانوں نے مختلف کارروائیوں کے دوران64ملزمان کو گرفتار کرکے22ٹی ٹی پستول 22میگزین،100کارتوس،ایک سب مشین گن (ایس ایم جی) 2میگزین 21کارتوس،5ریپیٹر گن206کارتوس2رائفلیں80کارتوس 4میگزین5خنجر26موبائل فون نقدی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی جبکہ15دنوں کی کارروائیوں کے دوران ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر پورے ٹاؤن سے مجموعی 146افراد پکڑے گئے اور73موٹر سائیکلیں قبضے میں لی گئیں?ایس ایس پی گلشن ٹاؤن جاوید علی مہرنے15دنوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرپولیس اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا اور ہدایات بھی دیں کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے مزید موثر کارروائی کی جائیں?