تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارت :ممبئی حملہ کیسکا فیصلہ آج سنایا جائیگا،شہر میں سیکیورٹی الرٹ

جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . .. .ممبئی حملہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا? شہر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے?ممبئی کی خصوصی عدالت زندہ بچ جانے والے واحد حملہ آوراجمل امیر قصاب سمیت دو بھارتی شہریوں فہیم انصاری اور صباالدین احمد کی قسمت کا فیصلہ کرے گی? فیصلہ واقعے کے سترہ ماہ بعد سنایا جارہا ہے? اس سلسلے میں ممبئی کی خصوصی جیل، جہاں اجمل قصاب قید ہے، کے اردگرد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے? اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر Ujjal Nikam کا کہنا ہے کہ عدالت میں ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے گئے ہیں? اس لیے توقع ہے کہ فیصلہ ان کے حق میں ہوگا?دیکھنا یہ ہے کہ عدالت اجمل قصاب پر لگے 86 الزامات میں کتنوں میں اسے قصوروار قرار دیتی ہے? ممبئی میں 26 نومبر2008 کوکئی مقامات پربیک وقت حملے کیے گئے تھے? دس مسلح افراد نے تین دن تک قتل و غارت گری مچائے رکھی جس میں کم از کم 166 افراد ہلاک ہوگئے? دس حملہ آوروں میں سے نو سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے گئے تھے? واقعے نے خطے کی دو جوہری ریاستوں بھارت اور پاکستان کے تعلقات کو کشیدگی کی انتہا پر پہنچا دیا تھا? بھارت نے 38 افراد کو ممبئی حملے میں ملوث قرار دیا تھا?ان میں سے زیادہ تر ملزمان کا تعلق پاکستان سے تھا? الزامات ثابت ہونے پر اجمل قصاب کو سزائے موت ہوسکتی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.