5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور: فیصل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور. . . .. .. . لاہور کے فیصل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں جعفر ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت تین ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے?پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن سی آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ فیصل ٹاؤن فلیٹس میں کیبل نیٹ ورک کے مالک راحت بٹ کے دفتر میں جعفر ڈکیٹ گینگ کے اراکین موجود ہیں جس پر وہاں چھاپہ مارا گیا? ڈاکوؤں کی جانب سے مزاحمت پر گینگ کے سرغنہ جعفر سمیت دو ڈاکو داؤد خان اور روزے دین خان ہلاک ہوگئے جبکہ دو ڈاکو مقصود اور عثمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے? ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے 55 لاکھ روپے کی نقدی سمیت زیورات ، اسلحہ اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں? پولیس نے کیبل نیٹ کے مالک راحت بٹ کو گرفتار کرلیا ہے?