تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اقوام متحدہ : جوہری عدم پھیلاؤ جائزہ کانفرنس آج شروع ہوگی

جنگ نیوز -
نیویارک. . . . . . .. .. اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جوہری عدم پھیلاؤ جائزہ کانفرنس آج سے نیویارک میں شروع ہورہی ہے? پاکستان، بھارت، اسرائیل، ایران اور شمالی کوریا گفتگو کا اہم موضوع ہونگے? ایرانی صدر احمدی نژاد بھی شرکت کریں گے?این پی ٹی ریویو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سمیت تیس ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے? کانفرنس 1970 میں این پی ٹی کے نفاذ کے بعد ہر پانچ سال میں ایک بار ہوتی ہے? جس کا مقصد جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لینا ہوتا ہے? اس سال یہ کانفرنس تین مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی? جس میں ایرانی صدر احمدی نژاد بھی شرکت کریں گے?جووفدکے ہمراہ نیویارک روانہ ہوگئے ہیں? کانفرنس میں این پی ٹی کی شقوں سے مبینہ طور پر انحراف کرنے والے ایران اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اصل موضوع ہوں گے? جبکہ معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک پاکستان، بھارت اور اسرائیل کے ایٹمی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.