5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
یونائیٹڈ اور کانٹیننٹل ایئرلائنز کے انضمام کی منظوری دیدی گئی، امریکی میڈیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . .. . . .یونائیٹڈ ایئرلائنز اور کانٹیننٹل کمپنیز کے بورڈ نے دونوں کمپنیوں کے انضمام کی منظوری دے دی ہے ، جس کا اعلان آج کیا جائے گا?امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کمپنیوں کے بورڈ کی میٹنگ جمعہ کے دن ہوئی تھی جس میں 3 بلین ڈالرز کی ڈیل کی منظوری کے لیے ووٹ دیے گئے? میڈیا رپورٹس کے مطابق انضمام کے بعد کمپنی کا نام یونائیٹڈ ایئرلائنز ہی رہے گا اور اس کا ہیڈکوارٹر شکاگومیں ہوگا?میڈیا رپورٹس کے مطابق انضمام کے بعد یونائیٹڈ کمپنی دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن بن جائے گی?