5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان میں جمہوریت کیلئے نواز شریف کی سوچ کو اپنانا ہو گا،ریاض گوندل
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…وطن عزیز میں جمہوریت اور اہم اداروں کے استحکام کیلئے تمام ملکی سیاسی جماعتوں کوپاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی سوچ کو اپنانا ہوگا جو کہ عالمی اور ملکی سطح پراپنی مقبولت کے باوجود جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے ہرقسم کی قربانی دے رہے ہیں اور یہ کہ ہم اورسیز پاکستانی ان کے اس جذبے اورعزم کی بھرپور تائید کرتے ہیں? یہ بات نواز لیگ (فرانس) کے رہ نما شاہد ریاض گوندل نے ڈویژن گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی میں مصروف مسلم لیگی رہ نماؤں سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہی? انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام اور قومی ہم آہنگی کے لیے مسلم لیگ (ن) کا کردار منفرد اور نمایاں ہے? پنجاب میں اکثریت میں ہونے کے باوجود مخلوط حکومت کو برقرار رکھنا، این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب کا چھوٹے صوبوں کے حق میں قربانی دینا، اپنی پارٹی میں اختلافا ت کے باوجود اٹھارویں آئینی ترمیم کی حمایت کرنا اور ایم کیو ایم کو پنجاب میں تنظیم سازی کے لیے ہر قسم کی سہولت بہم پہنچانا ایسے اقدامات ہیں جوجمہوریت کے استحکام اور قومی یک جہتی کے لیے تاریخ ساز اور سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں? مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف وفاقی حکومت کو کرپشن ، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بجا طور تنقید کا نشانہ ضرور بناتے ہیں مگر انھوں نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اعلان کردیا ہے کہ جمہوریت کے خلاف ہر قسم کی سازش کا وہ خود سب سے آگے بڑھ کر مقابلہ کریں گے? اگر موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرتی ہیں تو اس میں میاں نواز شریف کے نمایاں کردار کا تاریخ ضرور اعتراف کرے گی? جس طر ح سے مسلم لیگ (ن)، وکلاء ، میڈیا اور سول سوسائٹی کی جدو جہد سے عدلیہ کی بحالی اور آزادی جیسا مشکل کام ممکن ہوسکا اسی طرح سے میاں نواز شریف کی کوششوں اور سیاسی بصیرت سے ہی ملک میں پارلیمنٹ اور عوام کی بالادستی قائم ہوگی?