تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

حکومتی دعووں کے باوجود شارٹ فال میں اضافہ،لوڈشیڈنگ جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا ہے اور ملک کے بیشر علاقوں میں لوڈشیڈنگ اپنے معمول کے مطابق جاری ہے جب کہ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں? حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ ، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، سکھر، گھوٹکی، جامشورو اور شکارپور سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں شدید گرمی میں دس سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے لوگ شدید اذیت کا شکار ہیں?میپکو ریجن میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے جنوبی پنجاب میں بجلی کی بندش میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے? شہروں میں 12 سے 13 اور دیہات میں 18 سے 20 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا عذاب کر دیا ہے? دوسری جانب تاجر برادری کا کہنا ہے کہ میپکو نے جو شیڈول جاری کیا تھا اس کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جار ہی جس سے کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے ?سرگودھا میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14گھنٹوں تک پہنچ گیا? طویل لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی شدید قلت ہے اور عوام نہروں کے کنارے لگے ہینڈ پمپ سے پانی لینے پر مجبور ہیں? فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرارہے?بلوچستان کے علاقوں نصیر آباد، جعفرآباد ، بولان اور جھل مگسی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے پر محیط ہے اورلوگ ٹھنڈے پانی کو بھی ترس گئے ہیں?خیبر پختون خوا کے علاقوں کوہاٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگرعلاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.