5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فنگل انفیکشن سے بچاؤ کا طریقہ دریافت کر لیا گیا
جنگ نیوز -
ٹورنٹو…سینٹرل مانیٹرنگ…ٹورنٹو یو نیورسٹی کے سائنسدانوں نے فنگل انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے کا طریقہ دریافت کرلیا ہے?سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فنگل انفیکشن وقت گزرنے کے ساتھ دواؤ ں کے خلاف قوّتِ مدافعت پیدا کرلیتا ہے. یہ صلاحیت ان میں ایک خاص قسم کے پروٹین (Hsp90) کی وجہ سے پائی جاتی ہے? سائنسدانوں نے وہ طریقہ دریافت کرلیا ہے جو اس پروٹین کے خلاف لڑ سکے گا اور انفیکشن کو بڑھنے سے روکے گا? اس سلسلے میں ابھی تک چوہوں پر کیے گئے تجربات کامیا ب ثا بت ہو ئے ہیں?