تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

منگلا ڈیم میں رواں سال اضافی پانی ذخیرہ نہیں کیا جاسکے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…منگلا ڈیم کا توسیعی منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود رواں سال ڈیم میں اضافی پانی ذخیرہ نہیں کیا جا سکے گا ?ادھر دو بار معاوضہ وصول کرنے کے باوجود متاثرین نے زیر آب آنیوالے علاقوں کو خالی نہیں کیا ? ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق منگلا متاثرین کو اب تک65 ارب روپے معاوضہ ادا کیا جا چکا ہے? یہ معاوضہ ڈیم کی اپ ریزنگ لاگت کا81 فیصد ہے? ڈیم کے بند کی انچائی میں30 فٹ اضافے کیلئے لاگت کا ابتدائی تخمینہ تقریباً35 ارب روپے تھا،جبکہ تعمیراتی کام تقریباً15 ارب روپے میں مکمل ہوا ? متاثرین کیلئے بھی35 ارب روپے مختص کئے گئے تھے ? آزاد کشمیر حکومت کو اب تک متاثرین کیلئے64ارب50کروڑ روپے ادا کئے جا چکے ہیں?اس کے باوجود متاثرین کی خاصی تعداد اپنی جگہ پر موجود ہے ?منگلا ڈیم میں توسیع ہونے کے بعد664 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھی ہے?جبکہ2.9 ملین ایکڑ فٹ اضافی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بھی حاصل ہوئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.