5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی کا شارٹ فال کم ہوگیا، لوڈشیڈنگ میں پھر بھی کمی نہ آسکی
جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں ہائیڈل پیداوار بڑھنے سے بجلی کی مجموعی پیداوار11ہزار میگاواٹ ہوگئی ہے اورشارٹ فال کم ہوکر3200 میگاواٹ رہ گیاہے تاہم گھریلو صارفین کوبدستورلوڈشیڈنگ کاسامنا ہے?پیپکو کے اعدادوشمار کے مطابق بجلی کی پیداوار11ہزار115ہونے کے بعدبجلی کاشارٹ فال3200میگاواٹ ہوگیا ہے? پیپکو حکام کاکہناہے کہ ہائیڈل پیداوار3500میگاواٹ ہوجانے سے شارٹ فال کم ہونے میں مدد ملی ہے?تاہم دوسری طرف لاہورسمیت پنجاب بھر میں11سے 14گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے اورگھریلوصارفین کو شدید مشکلا ت کاسامناہے? کئی علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں بندش سے پانی کی قلت بھی ہوگئی ہے اورلوگ شدیدپریشان ہیں?