5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آسٹریلیا نے ویمنز ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
جنگ نیوز -
سانتیاگو…جنگ نیوز… آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر ویمنز ہاکی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا? چلی میں کھیلے جانے والے کوالیفائر میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر اگست میں ارجنٹائن میں ہونے والے ویمن ہاکی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا? میچ کے آٹھویں اور سولہویں منٹ میں ہوپ منرو نے گیند کو جال میں پہنچا کر آسٹریلیا کو دو صفر کی برتری دلائی?میچ کے اکتیسویں منٹ میں آئرلینڈ کی اسٹرئیکر الیگزینڈرا سپیرز نے گول داغ کر مقابلہ دو ایک کردیا? جس کے بعد آسٹریلیا نے مزید دو گول کرکے میچ چار ایک سے اپنے نام کرلیا? ویمنزہاکی ورلڈ کپ 30 اگست سے 12 ستمبر تک ارجنٹائن کے شہر روزاریو میں کھیلا جائے گا جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی ?