5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
روم ماسٹرز ٹینس: رافیل نڈال نے پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
جنگ نیوز -
روم…جنگ نیوز… رافیل نڈال ہم وطن ڈیوڈفیرر کو ہراکر پانچویں مرتبہ روم ماسٹرز ٹینس چمپئن بن گئے? اٹلی میں کھیلے گئے روم ماسٹرز کا فائنل بارش سے متاثر رہاجس میں رافیل نڈال نے ڈیوڈ فیرر کوسات پانچ اورچھ دو کے اسکور سے مات دی اور چھ سال میں پانچویں مرتبہ ٹورنامنٹ کا چمپئن بن گئے?انجریز اور فارم میں نہ ہونے کے سبب رافیل نڈال گیارہ ماہ تک کوئی ٹائٹل نہ جیت سکے تھے لیکن فرنچ اوپن سے قبل مونٹی کارلو میں لگاتار چھٹی فتح اوراب روم ماسٹرز میں کامیابی کے ذریعے وہ بھرپورفارم میں واپس آگئے ہیں?