5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پیداواری خسارہ پورا کرنے کیلئے کھاد مہنگی کرنا پڑے گی، اینگرو فرٹیلائزر
جنگ نیوز -
کراچی …اینگرو کارپوریشن کے مالیاتی منتظم اعلی? روہیل محمد کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر کمپنیز کی گیس کٹوتی کے لیے معاشی اور عملی جواز نہیں بنتا ہے?جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے اینگرو کے چیف فنانشل آفیسر روہیل محمدنے کہا کے حکومتی اراکین سے مذاکرات کے باوجود گیس کٹوتی کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ مستقبل میں پیداواری خسارے کو کم کرنے کیلئے کھادکی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے? روہیل محمد نے بتایا کہ اینگرو اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو گیس کی فراہمی میں7 فیصد کمی کردی گئی ہے جبکہ مزید5 فیصد کمی متوقع ہے?روہیل محمد نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت کو توانائی کے شعبے میں بحران کے حل کے لیے دیگر شعبوں سے منسلک نہیں کرنا چاہیے?