5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب کے شہروں میں جدیدبس ٹرمینل تعمیرکیے جائینگے
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف شہروں میں تجاوزات کے خاتمے اور جدید بس ٹرمینل تعمیرکرنے کیلئے ایڈمنسٹریٹرز اور ٹی ایم اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں?وزیربلدیات دوست محمد کھوسہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں پسند اور ناپسند کے بجائے عوامی ضروریات کو ترجیح دی جائیگی?دوست محمد کھوسہ کاکہناہے کہ سابقہ دور میں بوگس اسکیمیں تیار کرکے قومی خزانے کو لوٹا گیا? ان کاکہنا تھا کہ شہروں میں روایتی بس اور ویگن اسٹینڈز کے بجائے جدید سہولتوں سے آراستہ بس ٹرمینل تعمیر کیے جائیں گے?