5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جسٹس جاوید اقبال نے قائم مقام الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف الیکشن کمشنر حامد علی مرزا کی عدم موجودگی میں جسٹس جاوید اقبال 8مئی تک قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سنبھالیں گے ? سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس جاوید اقبال نے سپریم کورٹ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھایا?چیف جسٹس افتخار محمدچوہد ری نے ان سے حلف لیا ?