5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، فضل الرحمن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ?مولانا فضل الرحمان نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر سے ملاقات میں کیا? اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا?مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی? اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے? ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کشمیر کمیٹی کا آئندہ اجلاس مظفر آباد میں منعقد کیا جائے گا ?