5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہورہائیکورٹ:غیر مساوی لوڈشیڈنگ کاالزام،پیپکوسے جواب طلب
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے مختلف اضلاع میں غیر مساوی لوڈشیڈنگ کیخلاف دائر درخواست پر پیپکو حکام سے جواب طلب کرلیاہے?درخواست گزار امتیازقریشی کے بیرسٹرفاروق حسن نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پیپکو شہروں اوردیہی علاقوں میں بغیر شیڈول اور غیرمساوی لوڈشیڈنگ کررہی ہے جو بنیادی حقوق کے منافی ہے? پیپکو حکام کی طرف سے عدالت کے روبروکمرشل صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ کااعلانیہ شیڈول پیش کیاگیا ?عدالت نے گھریلوصارفین کیلیے اعلانیہ لوڈشیڈنگ شیڈول طلب کرتے ہوئے کارروائی سات مئی تک ملتوی کردی?