5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:ہیڈ بیلف کاصدر تھانے پر چھاپہ ،14سالہ لڑکا بازیاب
جنگ نیوز -
کراچی. . . . .. .کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر ہیڈ بیلف نے صدر تھانے پر چھاپہ مارکر14 سالہ لڑکے کو بازیاب کر الیا?کراچی سٹی کورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی فہیم احمد صدیقی کو جان ولد پطرس کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی جس میں یہ موقف اپنایا گیا تھاکہ اس کی بہن ثریا زوجہ داؤداور14سالہ ولیم کوپولیس نے گزشتہ4روزسے صدرتھانے میں غیر قانونی حراست میں رکھاہواہے جس پرسیشن جج نے دونوں مغویوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا?عدالت کے حکم پر ہیڈ بیلف مدثر نے صدر تھانے پر چھاپہ مارا جہاں سے14سالہ ولیم کو بازیاب کروا لیاگیاتاہم ثریا داؤد کا تھانے کے روزنامچہ میں اندراج ہونے کے باعث 4مئی کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم صادر کردیا?دونوں افراد کو محمودآباد سے حراست میں لیا گیا تھا?