5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹائمزاسکوائردھماکا:پاکستانی نژاد امریکی ملوث ہوسکتا ہے،امریکی حکام
جنگ نیوز -
نیویارک. . . . .. . .. .امریکی حکام کا کہنا ہے نیویارک ٹائمز اسکوائر دھماکا سازش کیس میں کئی افراد ملوث ہیں،ان میں سے ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری ہوسکتاہے?امریکی میڈیا کے مطابق ایک سینئر عہدے دارنے بتایاہے کہ نیویارک ٹائمز اسکوائر پردھماکے کی سازش میں کئی افراد شامل ہیں ان میں سے ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری ہوسکتا ہے? امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ مشکوک پاکستانی نژاد امریکی شہری 5ماہ پاکستان میں رہ کرحال ہی میں امریکاواپس آیاہے?اس سازش میں ملوث دہشت گردوں کے بیرون ملک شدت پسند تنظیموں سے تعلقات ہونے کے شواہد ملے ہیں?انھوں نے کہا کہ تحقیقات میں پاکستانی طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے نکتے کو بھی شامل کیا گیا ہے?امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے گاڑی میں کئی اہم شواہد چھوڑے ہیں?حملے کے لیے استعمال کی گئی گاڑی نقدرقم ادا کرکے بغیر کسی ریکارڈ کے خریدی گئی?گاڑی کے پرانے مالک سے حملہ آاورکے بارے میں مفیدمعلومات مل گئی ہیں?امریکی میڈیا نے اوباما انتظامیہ ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے کے پیچھے بین الاقوامی سازش ہوسکتی ہے?