5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فلم ”ہاؤس فل“ کے ہدایت کا ر ساجد خان کی ”انوکھی منت“!
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ ہدایت کار ساجد خان نے اپنی فلم ”ہاؤس فل“ کی نمائش سے قبل ایک انوکھی منت رکھی کہ وہ اپنی فلم کے بارے میں کو ئی تبصرہ نہیں پڑھیں گے?ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد خان نے فلم ”ہاؤس فل“ ریلیز سے کچھ دن پہلے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنی فلم کے متعلق خواہ اچھا ہو یا برا ، کسی بھی قسم کا تبصر ہ نہیں پڑھیں گے ? یہی نہیں بلکہ انہوں نے ہاؤس فل کی پوری ٹیم کو بھی فلم کے بارے میں کسی قسم کا تبصرہ پڑھنے سے منع کردیا تھا?ساجدخان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ تبصرہ اچھا ہی ہوگا لیکن نہ ہی وہ اس تبصرے کو پڑھیں گے اور نہ ہی ان کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ تبصرے میں کیا ہے تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ نا قدین کے خلاف ہیں بلکہ اپنی منت کی وجہ سے انہیں اپنی فلم کے بارے میں کسی قسم کا تبصرہ پڑھنے کا کوئی حق نہیں ?