5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب اور پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز24گھنٹے کیلئے بند
جنگ نیوز -
لاہور… پنجاب اور پختون خوا میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں?حکومت کے توانائی بچت پروگرام کے تحت آج صبح6بجے تمام سی این جی اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیاہے?حکومت کے اس اقدام کا مقصد گیس سے چلنے والے پاور اسٹیشنز کوچلانا ہے? گزشتہ ہفتے بھی سی این جی اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا تھا جس سے سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کو سخت مشکلات درپیش آئی تھیں ? تاہم لوگوں نے اس ہفتے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے رات گئے ہیں اپنی گاڑیوں میں سی این جی ڈلوا لی تھی? حکومت کے اس اقدام کے حوالے سے عوام تاحال مطمئن نہیں ہیں انکا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور توانائی بچت کے لیے کیے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے باوجودلوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوا ہے?