تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پی سی او ججز کی اپیلیں خارج،10مئی کو توہین عدالت کیس شروع ہو گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے توہین عدالت نوٹسز کے خلاف سابق پی سی او ججوں کی انٹراکورٹ اپیلوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا ہے ، ان سابق ججوں کے خلاف اب توہین عدالت مقدمہ کی براہ راست کارروائی ہوگی?جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے5 رکنی بنچ نے سابق پی سی او ججوں کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا ?اپنے خلاف جاری توہین عدالت نوٹسز پر انٹراکورٹ اپیل کرنے والے دس پی سی او ججوں میں سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر ، سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ افتخارحسین چوہدری بھی شامل ہیں ، ان ججوں نے توہین عدالت نوٹسز پر معافی مانگنے کی بجائے انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی تھیں جن پر عدالت نے گزشتہ روزفیصلہ محفوظ کرلیا ، آج یہ فیصلہ سناتے ہوئے ان اپیلوں کو ناقابل سماعت قرار دیا گیا اور پی سی او ججوں کو7 مئی تک جواب داخل کرانے کا حکم دیا گیا ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اب ان سابق ججوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی اور10 مئی سے مقدمہ شروع ہوگا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.