تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ڈسکہ میں بچے،بچیوں کے ساتھ زیادتی کاملزم گرفتار

جنگ نیوز -
سیالکوٹ…سیالکوٹ پولیس نے دعوی? کیاہے کہ تحصیل ڈسکہ میں76بچے،بچیوں کیساتھ زیادتی کاملزم گرفتارکرلیاگیاہے جس نے اپنے گھناؤنے جرم کااعتراف بھی کرلیاہے?سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں کمسن بچے،بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر لاہورہائی کورٹ نے ازخود نوٹس بھی لیا ہے جبکہ ڈسکہ کے شہریوں نے ان واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں? ڈی پی او سیالکوٹ وقار چوہان کے مطابق پولیس نے کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر کچھ مشکوک لوگوں کو حراست میں لیاجن میں سے ایک نے انکشاف کیاہے کہ اس نے گذشتہ کچھ عرصہ میں76بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ڈی پی او وقار چوہان کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے جو واقعات تھانوں میں رپورٹ ہوئے ہیں ان مقدمات میں ملزمان کو گرفتارنہیں کیا جاسکا ہے تاہم ایک بڑے ملزم کے ہاتھ آنے سے دیگرمجرم بھی قانون کی پکڑ سے محفوظ نہیں رہیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.