5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مردان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2شدت پسند گرفتار
جنگ نیوز -
مردان…مردان کی تحصیل تخت بھائی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیاہے?ذرائع کے مطابق تخت بھائی کے علاقے مزدور آباد میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا ہے ? گرفتار ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق سوات کے علاقے چپریال سے بتایا جاتا ہے? دونوں شدت پسند کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے? انہیں تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے?